ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: لوک عدالت میں 145معاملات کو حل کیا گیا :جسٹس شیلا

چنتامنی: لوک عدالت میں 145معاملات کو حل کیا گیا :جسٹس شیلا

Sun, 09 Oct 2016 15:53:51    S.O. News Service

چنتامنی:9 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز ) لوک عدالت کا اہتمام مہینے میں ایک یا دومرتبہ عدالت کے احاطے میں کیا جائے گا جسمیں برسوں سے زیر التواء پڑے معا ملات کو فوری حل کیا جائے گا آج منعقدہ لوک عدالت میں 145 معاملات کو حل کیا گیا ہے جن میں زیادہ کسانوں اور عورتوں کے مقدمات تھے یہ بات سٹی سیول کورٹ کی جسٹس شیلا نے کہی ۔ انہوں نے شہر کے سٹی کورٹ میں منعقدہ لوک عدالت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ میں ایک یا دومرتبہ کورٹ میں لوک عدالت کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلباء و طالبات کو وقت پر تعلیمی قرض نہیں مل پارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اس لئے بینک عہد یداروں کو چاہئے کہ وہ تعلیمی قرض جاری کرے ۔بعد وکلاء اسوسی ایشن کے صدر ایس۔آر۔بائر ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا لوک عدالت پروگرام میں کسانوں کے ودیگر طبقات کے مسائل بہت ہی آسانی سے حل ہوجاتے ہیں جس سے انہیں وکیل کو دینے کی فیس تک بچتا ہوجاتی ہے اسلئے ہر ایک طبقہ کے عوام کو چاہئے کہ ہر ماہ ہونے والے لوک عدالت پروگرام سے مکمل فائدہ اُٹھائیں انہوں نے کہا کہ بچوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے طالب علموں میں قانونی جانکاری و معلومات بہت ضروری ہیں اس کے ذریعہ آج کل سماج میں بچوں پر بڑھتے جرائم اور جنسی ہر اسانیوں کو بھی قابو میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طالب علم ہر فرد اپنے بنیادی حقائق اور فرائض کی جانکاری حاصل کریں کیونکہ انسان کی زندگی گزارے کو جس قدر سانس ضروری ہے اسی طریقہ سے آدمی اور ہر فرد کو قانون کی جانکاری لازم ہے۔اس موقع پر جج شکنتلا جج نٹیش وکلاء یونین کے سکریٹری شیونندا وکیل اے۔ایس۔ناگراج این کے پرساد شری نات بابو پربھاکر ایڈوکیٹ سی ایس انور خان گوپی نات رامیش ایشور گوڈا دیوراج شوبھاسمیت کئی وکلاء وغیرہ موجود رہے۔


Share: